روس کا اپنے علیحدہ انٹرنیٹ کا کامیاب تجربہ

روس نے عالمی انٹرنیٹ کے متبادل انٹرنیت کا پورے ملک میں کامیاب تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نےدنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب کیا ہے ۔اس تجربے کی تفصیلات مبہم ہیں تاہم وزارت مواصلات کے مطابق عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی۔
روسی وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ تجربے کے نتائج کو صدر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ان اقدامات کا مقصد روس کا اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اپنے عالمی ہم منصب سے تعلق کو محدود کرنا اور انٹرنیٹ تک شہریوں کی رسائی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کچھ ممالک کے انٹرنیٹ تک رسائی ختم کرنے کے رجحان پر تشویش کا شکار ہیں۔
ہواوے نے گوگل کو ایک اور شکست دے دی
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف سرے کے کمپیوٹر سائنسدان پروفیسر ایلن ووڈوارڈ کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ روس کے اس سفر کا رخ حکومت انٹرنیٹ کو توڑنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔
پروفیسر ایلن ووڈوارڈ نے کہا کہ آمرانہ ممالک جو چاہتے ہیں کہ وہ شہریوں کی انٹرنیٹ رسائی کو کنٹرول کر سکیں وہ ایران اور چین کی جانب دیکھتے ہیں جو پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ اس بارے میں بات کرنے تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے کہ ان کے ملک میں کیا چل رہا ہے اور وہ اپنے آپ میں ہی رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News