Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا آئندہ ماہ سے ہزاروں فونز پر سروس بند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

واٹس ایپ کا آئندہ ماہ سے ہزاروں فونز پر سروس بند کرنے کا فیصلہ
واٹس ایپ کا آئندہ ماہ سے ہزاروں فونز پر سروس بند کرنے کافیصلہ

سماجی  رابطے  کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئندہ ماہ سے ہزاروں اسمارٹ فونز پر اپنی سروس بند کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں واضح  کیا  گیا ہے کہ رواں برس جنوری کی 31 تاریخ تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے پرانے آپریٹنگ پر سروس دستیاب ہوگی اور یکم فروری 2020 سے صارفین ایپلیکیشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق وہ صارفین جو اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اُس سے پرانا ورژن استعمال کررہے ہیں وہ سروس استعمال نہیں کرسکیں گے اسی طرح آئی فون کے وہ صارفین جو آئی او ایس 8 یا اُس سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ بھی ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

آئی فون کے وہ صارفین جو 4 ایس ماڈل استعمال کررہے ہیں اُن کے موبائل پر سروس قابل استعمال ہوگی کیونکہ اس کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ ہوکر آئی او ایس 9 ہوگیا ہے۔

آپریٹنگ سسٹم چیک کرنے کا طریقہ

Advertisement

اینڈرائیڈاور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین باآسانی اپنے آپریٹنگ سسٹم کا معلوم کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین

اینڈرائیڈ صارفین سیٹنگز میں جاکر وہاں موجود About Phone  کے آپشن پر کلک کریں تو سافٹ ویئر سے متعلق معلومات سامنے آجائیں گی۔

آئی او ایس

اسی طرح آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز  پر کلک کریں گے تو انہیں جرنل کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے۔

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم

Advertisement

اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو واٹس ایپ نے یکم فروری تک مہلت دے دی جبکہ ونڈوز اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین اس معاملے میں بدقسمت ہیں کیونکہ اُن کے آپریٹنگ سسٹم پر سروس 31 دسمبر کے بعد سے مکمل بند ہے۔

سال 2020 میں واٹس ایپ نے 5  نئے فیچرز متعارف کروائے جس سے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان اور دلکش ہو جائے گا۔ جس میں ڈارک موڈ کی سہولت کا امکان ہے اس سے قبل یہ سہولت فیس بک، انسٹاگرام اور جی میل میں فراہم کی گئی ہے۔

یاد رہے واٹس ایپ ڈارک موڈ متعارف کرانے سے پہلے چند اپ ڈیٹس پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے یہ سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے کے صارف کے طے کیے گئے وقت کے مطابق کوئی بھی پیغام خود ہی ڈلیٹ ہو جائے گا۔ یہ فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ ایپ کے ایک ورژن میں سامنے آیا تھا تاہم ایک ویب سائیٹ کے مطابق یہ ابھی تک ہر کسی کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔

میسج ڈیلیٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ڈلیٹ ہونے کے بعد اس کا کوئی نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا یعنی ہر جگہ سے ڈلیٹ ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر