ہواوے کمپنی نے اس سال 122 ارب ڈالر کی آمدنی کرنے کا اعلان کردیا

ہواوے کمپنی نے اس سال 122 ارب ڈالر کی آمدنی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہواوے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود 2019 میں اس کی سالانہ آمدنی ریکارڈ 122 ارب ڈالرز کمانے کا امکان ہے۔
ہواوے کے چیئرمین ایرک شو نےاس سال کے آغاز کی تقریب میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ 122 ارب ڈالرز بھی 2018 کے مقابلے میں سالانہ آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
اس سے قبل مئی 2019 میں امریکا نے ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار سے روک دیا تھا۔
امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے اپنے نئے فونز یں گوگل ایپس سے محروم ہوگئی ہے اور اس کا فلیگ شپ فون میٹ 30 گوگل ایپس کے بغیر متعارف ہوا۔
نومبر 2019 میں ہواوے کے بانی رین زینگ فائی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہواوے گوگل سافٹ وئیر اور ایپس سے دور رہ کر بھی دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بن سکتی ہیں۔
رین زینگ فائی نے کہا کہ سام سنگ اور ایپل کو خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود ان کی کمپنی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بن جائے گی ‘اینڈرائیڈ کے بغیر بھی ہم دنیا کے نمبرون کمپنی بن سکتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی مسئلہ ہوگا، بس وقت لگے گا’۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News