Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیجیٹل پاکستان بنانے کی جانب ایک اور قدم

Now Reading:

ڈیجیٹل پاکستان بنانے کی جانب ایک اور قدم
ڈیجیٹل

پاکستان کو ڈیجیٹل پاکستان بنانے کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فائیو جی کا ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فائیو جی پاکستان پلان کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

فائیو جی پلان کمیٹی پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی پر روڈ میپ تیار کرے گی جبکہ کمیٹی میں وزارت ائی ٹی،  پی ٹی اے، فریکونسی ایلوکیشن بورڈ اراکین شامل ہیں۔

وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم ٹاسک فورس،کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، کمیٹی میں شعبہ تعلیم،  موبائل آپریٹرز اور ٹیلی کام سیکٹر کے اراکین بھی حصہ ہونگے۔

فائیو پلان کمیٹی فائیو جی سپکٹرم مینجمنٹ، ٹیلی کام انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور ٹیلی کام ریگولیشن پر سفارشات مرتب کرے گی جبکہ کمیٹی فائیو جی ٹیکنالوجی کے  حیاتیاتی اثراتی پر بھی اپنے سفارشات دے گی اور پاکستان میں تیاری کے حوالے سے مکمل لائحہ تیار کرے گی۔

چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرا دیا

Advertisement

یاد رہے کہ ڈیجیٹل پاکستان بنانے کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ملک میں پہلے سے سرگرمِ عمل دو غیر ملکی 2 موبائل آپریٹرز کو فائیو جی کے نان کمرشل ٹرائل کی اجازت دی تھی۔

اس سلسلے میں پی ٹی اے نے فریم ورک آف فیوچر ٹیکنالوجیز گزشتہ برس جون 2019 میں جاری کیا تھا جس میں 5 جی کو مرکزیت حاصل تھی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کہ زونگ اور موبی لنک کو آئندہ 6ماہ کے عرصے تک 5جی ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کی اجازت دی گئی ہے اور وہ اسے کسی بھی طور تجارتی بنیادوں پر استعمال نہیں کرسکیں گے ، ایسا کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جاسکے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی 22 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے اور 5 جی کی دستیابی سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کے مطابق 5 جی کی تجارتی بنیادوں پر فراہمی مقررہ وقت پر اور حکومتِ پاکستان کی پالیسی ہدایات اور باقاعدہ ریگولیٹری منظور ی کے بعد ہوگا۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی جہاں ایک جانب جدت کا ایک نیا دور ہوگا وہی اس کے انسانی صحت پر مضر اثرات کی جانب بھی ماہرین کی جانب سے مسلسل نشاندہی کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر