Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرا دیا

Now Reading:

چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرا دیا
5 جی پرسنل کمپیوٹر

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’لینو وو‘نے لاس ویگاس کنزیومر الیکٹرانکس شو میں دنیا کا پہلا 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل پرسنل کمپیوٹر’ یوگا فائیو جی‘متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق لینو وو فائیوجی کمپیوٹر امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو 2020 میں متعارف کرایاگیا۔

یوگا فائیوجی انتہائی آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکنے والا ٹو ان ون لیپ ٹاپ ہے جو تیز رفتار فائیوجی نیٹ ورک فراہم کرتا ہے اور یہ فور جی کے مقابلے میں 10 گنا تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔

یوگا فائیو جی رواں سال موسم بہار میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

ناساکا ’’قابل رہائش‘‘نئی دنیادریافت کرنےکااعلان

Advertisement

اس کمپیوٹر کی دوسری بڑی خوبی آواز کا تعامل ہے،اس کے وائس اسسٹنٹس کے ساتھ چالیس سے زیادہ ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں۔

 کمپنی کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے اسمارٹ فون ٹیکنالوجی سے ہٹ کر 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرایا ہے۔

کمپنی نے اس جاری شو میں اپنی دیگر فائیو جی مصنوعات بھی متعارف کرائی ہیں جن میں دنیا کا پہلا فولڈ ایبل پرسنل کمپیوٹر، تھنک پیڈ ایس ون فولڈ اور اسمارٹ فون ریزر شامل ہے۔

یاد رہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی فور جی سے 100 گنا  زیادہ رفتار کی حامل ہے جس کی مدد سے گھنٹوں پر محیط موویز سیکنڈز میں ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر