Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا

Now Reading:

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا
واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا

 پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے ڈارک موڈ فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا جس سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سے بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا جس سے موبائل کی روشنی (برائٹ نیس) کم ہوگی یوں صارف کے موبائل کی بیٹری پہلے کے مقابلے میں زیادہ دیر تک چلے گی۔

اگر آپ بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں تو اپنے واٹس ایپ پر ڈارک موڈ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرنے  کے  لئے واٹس ایپ سیٹنگز والے آپشن میں جائیں۔

سیٹنگز میں جانے کے بعد ’چیٹس‘ کے آپشن پر کلک کریں جہاں تھیم لکھا نظر آئے گا۔تھیم پر کلک کریں گے تو یہاں آپ کے سامنے تین آپشنز ’سسٹم ڈیفالٹ، لائٹ، ڈارک‘ کے نام سے نظر آئیں گے۔اگر آپ ڈارک پر کلک کریں گے تو واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر آن ہوجائے گا۔

Advertisement

جب ڈارک موڈ فیچر کو آن کریں گے تو اینڈرائیڈ پائی سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو ’بیٹری سیور‘ کے نام سے آپشن بھی نظر آئے گا، اس کا مطلب ہوگا کہ آپ کے موبائل کی بیٹری بلاوجہ خرچ نہیں ہورہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر