Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانجھ خاتون سائنس کی مدد سے ماں بن گئیں

Now Reading:

بانجھ خاتون سائنس کی مدد سے ماں بن گئیں
بانجھ

امریکا میں مقیم بانجھ خاتون سائنس کی مدد سے ماں بن گئیں، بچہ دانی کے ٹرانسپلانٹ سے ان کا ماں بننا ممکن ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں رہنے والی خاتون جینیفر پیدائشی طور پر بانجھ تھیں یعنی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم تھیں۔

ایک جینیاتی نقص کی وجہ سے جینیفر بچہ دانی یعنی یوٹرس کے بغیر پیدا ہوئی تھیں، اس وجہ سے انہیں یہ یقین تھا کہ وہ کبھی ماں نہیں بن پائیں گی۔

سنہ 2018 میں  وفات پانے والی ایک جوان خاتون کے جسم سے نکالی گئی یوٹرس ان کے جسم میں  ٹرانسپلانٹ کی گئی جو مرنے والی خاتون نے اپنی زندگی میں ہی عطیہ کر رکھی تھی۔

اس ٹرانسپلانٹ کے بعد جینیفر نہ صرف کامیابی سے حاملہ ہوئیں بلکہ انہوں نے چند دن پہلے ایک فل ٹرم بچے کو جنم دیا ہے

Advertisement

جینیفر ایک جینیاتی ڈیفیکٹ کے ساتھ پیدا ہوئیں جسے Mayer-Rokitansky-Kuster-Hauser syndrome کہا جاتا ہے اور جو اوسطاً ساڑھے چار ہزار خواتین میں سے صرف ایک میں پایا جاتا ہے-

انہیں سترہ سال کی عمر میں ہی علم ہو گیا تھا کہ وہ زندگی بھر کبھی ماں نہیں بن پائیں گی، تاہم اب 33 سال کی عمر میں ان کا ماں بننے کا خواب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پورا ہو گیا ہے۔

اگرچہ اس سے پہلے بھی ایک بچہ عطیہ شدہ یوٹرس کی مدد سے پیدا ہو چکا ہے لیکن اس نئے تجربے میں ایک مردہ خاتون کا عطیہ کردہ یوٹرس جینیفر کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کسی مردہ خاتون کا یوٹرس کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اس ٹرانسپلانٹ کے بعد جینیفر اور ان کے شوہر نے ایک فرٹیلیٹی کلینک سے رابطہ کیا جہاں اس جوڑے نے پہلے سے اپنا ایمبریو برف خانے میں محفوظ کروا رکھا تھا۔

اس ایمبریو کو جینیفر کے نئے یوٹرس میں امپلانٹ کیا گیا جس سے اس بچے کی پیدائش ممکن ہوئی۔

یادرہے کہ بہت کم خواتین اپنی زندگی میں یوٹرس کا عطیہ دینے کے لیے تیار ہوتی ہیں کیونکہ ایسا کرنے کے بعد وہ خود کبھی ماں نہیں بن پاتیں۔

Advertisement

جینیفر کے ڈاکٹر کے مطابق اس کامیاب تجربے سے بہت سی بانجھ خواتین کے لیے حال ہی میں مرنے والی خواتین کے عطیہ کردہ یوٹریس سے بچہ پیدا کرنا ممکن ہو جائے گا۔

اس سے پہلے جو چند یوٹرس ٹرانسپلانٹ کیے گئے ان میں صرف زندہ خواتین ہی اپنا یوٹرس عطیہ کرپاتی تھیں جو کہ انتہائی مشکل پروسیجر ہے جس سے عطیہ کرنے والی خاتون کے لیے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر