Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی اسمارٹ فون کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کے خلاف

Now Reading:

چینی اسمارٹ فون کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کے خلاف
چینی

چینی اسمارٹ فون کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کے خلاف ہو گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی اسمارٹ فون کمپنی ہواوے  گوگل پلے اسٹور کے خلاف ہوگئی ہے۔

یادرہے ہواوے کو امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل سروسز جیسے پلے اسٹور سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقامی خبر رساں کے مطابق ہواوے، شیاﺅمی ، اوپو اور ویوو جیسی بڑی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیاں اکٹھے ہوکر ایک پلیٹ فارم پر کام کررہی ہیں جو چین سے باہر موجود ڈویلپرز کو اپنی ایپس بیک وقت ان کمپنیوں کے ایپ اسٹورز میں اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

کیا آپ گوگل کروم کے اس فیچر کے بارے میں جانتے ہیں؟

Advertisement

چین میں گوگل پلے اسٹور پر پابندی عائد ہے اور وہاں کے اینڈرائیڈ صارفین مختلف ایپ اسٹورز سے ایپس کو ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں۔

جی ڈی ایس اے کی پروٹوٹائپ ویب سائٹ میں بتایا گیا کہ اس کی سروسز 9 ممالک اور خطوں بشمول بھارت، انڈونیشیا، روس اور ملائیشیا میں متعارف کرائے جانے کا منصوبہ ہے۔

اب بہت جلد یہ نیا پلیٹ فارم ڈویلپرز کے لیے اپنی ایپس تمام اسٹورز میں بیک وقت اپ لوڈ کرنا آسان بنائے گا۔

پلے اسٹور گوگل کی آمدنی کے ذرائع میں بہت اہمیت رکھتا ہے جس نے گزشتہ سال دنیا بھر میں 8.8 ارب ڈالرز کما کر دیئے۔

خیال رہے کہ مئی 2019 میں امریکا نے ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار سے روک دیا تھا اور کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہواوے کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر بلیک لسٹ کیا گیا تھا

واضح رہے کہ چینی کمپنیوں کا یہ نیا پلیٹ فارم مارچ میں متعارف کرائے جانے کا منصوبہ ہے مگر چین میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث اس میں تاکیر بھی ہوسکتی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر