فیس بک کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور کاروباری نقصان پر 100 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کو شدت کا نقصان ہوا ہے۔
عالمی معیشت کے نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے امدادی پروگرام شروع کر دیا ہے۔
فیس بک کی جاب سے 100 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جو کہ 30ملکوں میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو سہارے کے طور پر دیے جائیں گے۔
خواتین اور بچوں کے ساتھ سائبر کرائم میں فیس بک کا ایف آئی اے سے تعاون کا فیصلہ
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ان 30 ممالک کے لیے ہو گی جہاں فیس بک آپریٹ ہوتی ہے اور اس گرانٹ یا ادھار کے لیے آئندہ ہفتوں میں درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
واضح رہے عالمی وبا کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں چھوٹی سی مالی معاونت آپ کو کتنا آگے لے جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
