Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس : ماہرین کا بلاوجہ انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے کا مشورہ

Now Reading:

کورونا وائرس : ماہرین کا بلاوجہ انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے کا مشورہ

Synopsis

گڈ مارننگ جیسے پیغامات کیلئے انٹرنیٹ استعام نہ کیا جائے، ماہرین

انٹرنیٹ

کورونا وائرس کی وباء کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن کیے جانے کے انٹرنیٹ کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس  عالمی وباء  بن چکا ہے اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے لیے دنیا بھر کے کئی ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن جبکہ بعض میں  جزوی لاک ڈاؤن ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث  نہ صرف دنیا  بھر میں بلکہ پاکستان میں بھی انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کی کثیرتعداد گھر میں بیٹھ کر انٹرنیٹ پر فلمیں،ڈرامے اور ٹی وی شوز دیکھنے کے  لیے انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے۔

کورونا وائرس کے نتیجے میں فیس بک کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ

ٹیلی کام سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال مجموعی طورپر 15 فی صد بڑھ گیا ہے۔

Advertisement

ماہرین نے لوگوں کو بلاوجہ انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے کا مشورہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کا استعمال موجود ہ شرح کے مطابق بڑھتا رہا تو سسٹم چوک ہونے کا اندیشہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کو طویل ویڈیوز، گڈ مارننگ سمیت دیگر اضافی پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے کی توثیق  کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار، بلا رکاوٹ فراہمی اور بہتر خدمات کے لئے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل میڈیا ویب سائٹس کے استعمال میں  تیزی بڑھ گئی۔دنیا بھر میں اس وبا ءکے دوران گھروں تک محدود کروڑوں افراد کی جانب سے انٹرنیٹ پر انحصار بڑھ چکا ہے۔

 فیس بک ایپس پر گزارے جانے والے وقت کے دورانیے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک ہفتے میں فیس بک لائیو اور اس کی زیرملکیت ایپ انسٹاگرام کے ویوز دوگنا ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر