
پاکستان میں بھی واٹس ایپ کا ڈارک موڈ فیچر متعارف ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے یہ فیچر دیگر ممالک میں متعارف ہو گیا تھا لیکن پاکستان میں یہ فیچر آج متعارف ہوا ہے۔
اس فیچر کا مقصد کم روشنی والے ماحول میں آنکھوں پر تناﺅ کو کم کرنا اور تاریک کمرے جیسے سنیما میں فون کی روشنی سے ماحول کو جگمگانے سے بچانا ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈارک موڈ کو جب ڈیزائن کرنے لگے تھے تو ہم نے کافی وقت تحقیق پر لگایا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق تھیم کے لیے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے ہم چاہتے تھے کہ اس سے آنکھوں کی تھکاوٹ کم از کم ہو اور ایسے رنگوں کا استعمال ہو جو آئی فون اور اینڈرائٰڈ کے سسٹم ڈیفالٹ کے قریب تر ہو۔
اینڈرائیڈ 10 اور آئی او ایس 13 کے صارفین ڈارک موڈ کو سسٹم سیٹنگز کے ذریعے ان ایبل کرسکتے ہیں۔
اینڈرائیڈ 9 اور اس سے قبل کے ورژن استعمال کرنے والے اس مقصد کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اور پھر چیٹس پر کلک کریں
وہاں سب سے اوپر تھیم کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں تو آپ کے سامنے لائٹ اور ڈارک کے آپشن آجائیں گے، پہلے ڈارک اور پھر اوکے پر کلک کریں۔
ایسا کرینے پر اسکرین کی رنگت ڈارک گرے میں بدل جائے گی۔
یاد رہے رواں ہفتے یہ بتایا گیا تھا کہ یہ ائینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن میں جنوری سے موجود تھا اور اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بھی یہ فیچر شامل کردیا گیا ہے۔
Finally. Dark mode on WhatsApp. #DarkMode pic.twitter.com/o4Ee5H7qpW
— WhatsApp Inc. (@WhatsApp) March 3, 2020
واٹس ایپ کمپنی نے بتایا تھا کہ ڈارک موڈ فیچر کو صارفین کی خوائش کی وجہ سے متعارف کروایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سال 2018 میں واٹس ایپ کمپنی نے اس فیچر کو صارفین کی سہولت کے لیے متعارف کراوانے کا وعدہ کیا تھا۔
اتنی تاخیر سے اس کی آمد کچھ حیران کن ہے کیونکہ گوگل اور ایپل نے گزشتہ سال جو آپریٹنگ ورژنز پیش کیے تھے، اس میں فل ڈارک تھیم موجود تھی۔
واٹس ایپ ‘ڈارک موڈ’ کن فونز پر جلد دستیاب ہو گا؟
تاہم اب یہ پیش کردیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کا ڈراک موڈ کم روشنی والے ماحول میں آنکھوں پر تناﺅ کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈارک موڈ سے بیٹری لائف میں بھی بہتری آتی ہے کیونکہ گہرے رنگت پر ایپ کو ڈسپلے سے کم توانائی درکار ہوتی ہے۔
اس سے قبل یوٹیوب، فیس بک میسنجر اور دیگر متعدد ایپس میں ڈارک موڈ کو متعارف کرایا جاچکا ہے مگر فیس بک کی مین ایپ میں تاحال یہ فیچر موجود نہیں ہے۔
آئی فون میں ڈارک موڈ اسی صورت میں صارفین کو دستیاب ہوگا اگر ان کی ڈیوائس آئی او ایس 13 پر کام کررہی ہوگی۔
جبکہ اینڈرائیڈ 10 پر چلنے والے فونز میں اگر سسٹم تھیم ڈارک ہو تو واٹس ایپ میں بھی اس کا اطلاق ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ اینڈرائیڈ 9 اور اس سے پہلے کے ورژنز میں سیٹنگز میں جاکر چیٹ اور وہاں ڈارک تھیم کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا، اگر وہ ابھی دستیاب نہیں تو چند دنوں بعد آپ اسے استعمال کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News