
مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے’میسنجر رومز‘ فیچر متعارف کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ’فیس بک‘ نے ویڈیو کانفرنس ایپ ’زوم‘ کے مقابلے میں ’میسنجر رومز‘ فیچر متعارف کروا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک نے لاک ڈاؤن کے دوران نیا فیچر ’میسنجر رومز‘ متعارف کرایا ہے۔
فیس بک نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بہ یک وقت 50 افراد ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ فیس بک کے نئے فیچر کی ویڈیو چیٹ میں وہ افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں جن کا فیس بک پر اکاؤنٹ نہیں ہے۔
فیس بک کے’میسنجر رومز‘ فیچرکے استعمال کے لیے میسنجر ہونا ضروری ہے۔
اس حوالے سے مارک زکر برگ نے ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا استعمال ‘ کمپیوٹر اور موبائل فون پر کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اے ایف پی کو نئی چیٹ کے بارے میں بتایا کہ ویڈیو چیٹ کی دعوت کا لنک موصول ہونے کے بعد ویڈیو چیٹ میں شامل ہو سکتے۔
جبکہ فیس بک یا میسنجر ایپ نہ ہونے کی صورت میں خودبخود براؤزر میں کھل جائے گا ۔
مارک زکربرگ نے بتایا کہ اجنبی کے ویڈیو چیٹ کے دوران شامل ہونے کے امکانات نہیں ہوتے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے تاکہ لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدود رہے اور اس وبا سے محفوظ رہے ۔
واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدود ہے جس کی وجہ سے نیٹ کے استعمال میں کافی حد ترک اضافہ ہوا ہے کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے آفس ورک بھی لوگ اپنے گھروں سے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News