Synopsis
آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والے خبردار
متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو آئی فون اور آئی پیڈ پر انسٹال میل ایپ کا استعمال فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی ڈیجیٹل اتھارٹی نے آئی فون صارفین کو ڈیوائسز میں پہلے سے انسٹال آئی میل سیکورٹی اور پرائیویسی خدشات کی بنیاد پر ہر گز استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
Warning❗️
Be careful of the new announced high risk vulnerabilities in Mail application used in iPhone and iPad which poses a risk on information’s sensitivity.#StaySafe pic.twitter.com/OK3ps0zXNA— abudhabidigital (@AbuDhabiDigital) April 25, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ابو ظہبی ڈیجیٹل اتھارٹی نے میل ایپ کی سیکورٹی میں کمزوریاں سامنے آنے کے بعد صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان کا ڈیٹا ہیکرز کے سامنے بے نقاب ہو سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ صارفین اس وقت تک متبادل میل ایپس کا انتخاب کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News