
فیس بک نے وہ صارفین جو کسی رشتہ سے منسلک ہے ایسے جوڑوں کے لیے ایک دلچسپ ایپ متارف کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ایک ایسا ایپ متارف کروایا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس ایپ میں آپ اور آپ کا شریک حیات ہی شامل ہو سکتے ہیں۔
فیس بک کی جانب سے متارف ہونے والی ایپ کا نام ایپ ٹیونڈ ہے۔
یاد رہے کہ ایپ ٹیونڈ میں جوڑے وائس میمو ، تصاویر ، میوزک ، نوٹس اور کارڈز اپنے جوڑے کو شئیر کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس ایپ میں ڈیلی ڈائری نامی فیچر بھی موجود ہے۔
دلچسپ بات اس ایپ کی کہ یہ ہے کہ اس میں ڈیجیٹل اسکریپ بک ہے جو ایک جوڑا ہی دیکھ سکتا ہے۔
ایپ ٹیونڈ میں اپنے شریکِ حیات کو کاسٹیوم ری ایکشنز اور اسٹیکرز بھی شیئر کرسکتا ہے جو صرف وہ ہی دیکھے گا۔
یہ حقیقت ہے کہ یہ دیگر سوشل میڈیا ایپ سے مختلف ایپ نہیں ہے لیکن یہ ایپ خود کو دیگر سوشل میڈیا ایپ سے اس بات سے خاص بناتا ہے کہ یہ ایک خفیہ ایپ ہے جو جوڑے استعمال کر سکتے ہیں۔
فیس بک نے یہ ایپ صرف جوڑے تک محدود رکھا کیونکہ فیس بک کا خیال ہے کہ اس ایپ کی ذریعے رشتہ میں مضبوطی قائم ہوگی۔
فیس بک ایپ ٹیونڈ میں اپنے شریکِ حیات کو ایڈ کرنے کا آسان طریقا یہ ہے کہ شریک حیات کے فون نمبر کی مدد سے اسے اس ایپ میں ایڈ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایپ ٹیونڈ فلحال اس وقت صرف امریکا اور کینیڈا میں آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو ہی دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News