
وائی فائی کا نیا ورژن 20 سال بعد پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے فیڈرل کمیونیکشن کمیشن نے وائی فائی 6 ای کی منظوری دیدی ہے۔
یاد رہے کہ یہ وائی فائی 6 گیگاہرٹز فریکوئنسی بینڈ سے اوپن ہوگا۔
وائی فائی 1200 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ ریلیز کرتا ہے۔
اس سے قبل وائی فائی بینڈ 1989 میں سامنے آئے تھے لیکن یہ بھی لوگوں کے لیے بکافی نہیں ہے۔
اس وائی فائی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ وائی فائی موجودہ وائی فائی سے ڈھائی گنا زیادہ تیزہے۔
وائی فائی میں بھی پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔
وائی فائی 6 کے لیے جو روٹرز استعمال ہوتے ہیں ان میں 2.4 گیگا ہرٹز سے 5 گیگا ہرٹز بینڈز استعمال ہوتے ہیں۔
جبکہ 6 ای روٹرز میں آغاز ہی 6 گیگاہرٹز سے ہوگا جس سے وائی فائی ڈیوائسز کو تیز ترین اور کلیئر کنکشن مل سکے گا۔
اس وائی فائی کی خاص بات یہ ہے کہ ایچ ڈی فلمیں بھی چند سیکنڈوں یا منٹ میں ڈاﺅن لوڈ ہوسکیں گی۔
واضح ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News