گوگل نے صارفین کے لیے اہم اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے مقبول ویڈیو کالنگ ایپ کو گوگل میٹ کی شکل میں پیش کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل میٹ کو اب صارفین مفت استعمال کرسکیں گے۔
گوگل نے تمام صارفین کو بتایا کہ گوگل میٹ کو مفت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
گوگل میٹ کو استعمال کرنے کے لیے جی میل اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیل چکی ہے اور اس وبا کہ پھیلنے کے بعد زوم کے صارفین کی تعداد چند ماہ کے دورران ایک کروڑ سے بڑھ کر 20 کروڑ تک پہنچ گئی۔
گوگل میں اس تعداد میں اس حد تک اضافہ کے بعد ہی گوگل میٹ کو تمام لوگوں کے لیے مفت استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے سو افراد تک کی ویڈیو میٹنگ گوگل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
البتہ ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین ویڈیو کال میں 250 افراد کو شامل کرسکتے ہیں۔
کورونا کی وبا کی وجہ سے بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز ہے اور تمام تر سرگرمیاں اوققر تقریبات موخر کر دی گئی ہیں۔
کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدود ہے جس کی وجہ سے گوگل نے گوگل میٹ کو متعارف کروایا ہے۔
واضح رہے گوگل میٹنگ کا دورانیہ 60 منٹ فی فرد ہوگا مگر اس اصول کا اطلاق 30 ستمبر کے بعد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
