
واٹس ایپ کمپنی نے قرضہ فراہم کرنے کے منصوبہ کے حوالے سے بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کمپنی نے بتایا کہ وہ اپنے صارفین اور دیگر کو رقم بطور قرض یا ایڈوانس کے طور پر سیکیورٹی کے ساتھ یا بغیر دینا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ بہت پہلے سے بھارت میں پیمنٹ سروس شروع کرنے کا منصوبہ بندی کررہا ہے۔
واٹس ایپ نے 2018 میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس کی آزمائش بھارت میں 10 لاکھ صارفین پر شروع کی تھی۔
انتظامیہ سے منظوری حاصل نا کرنے کی وجہ سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا تھا۔
اس حوالے سے فیس بک کے بھارت میں سربراہ اجیت موہن نے بتایا کہ واٹس ایپ پیمنٹ کے صارفین اب بھی 10 لاکھ ہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں واٹس ایپ کے 40 کروڑ صارفین ہیں جو دیگر کمپنیوں جیسے پے ٹی ایم، فون پی اور گوگل تیز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
سربراہ اجیت موہن نے کہا کہ اندازے کے مطابق بھارتی ڈیجیٹل پیمنت انڈسٹری 2023 تک ایک ٹریلین ڈالرز تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے قرض کی فراہمی کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آمیزون نے پی لیٹر کے نام سے ایک پراٖڈکٹ متعارف کرائی جس کے تحت صارفین 20 ہزار بھارتی روپے تک کی اشیائ کریڈٹ میں خرید سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپریل میں کمپنی کی جانب سے ایک ریگولیٹری درخواست جمعع کرائی گئی تھی جس میں ان تمام تر منصوبہ کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News