
ڈزنی کے سابق کنزیومر ڈائریکٹر 58 سالہ کیون اے میئر ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو س ای او مقرر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پہلی بار ٹک ٹاک کے سی ای او کے لیے امریکی شخص کو اس عہدے پا فائز کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کیون اے میئر نے والٹ ڈزنی کے تحت ڈزنی پلس نامی اسٹریمنگ ٹی وی نومبر 2019 میں متعارف کرایا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیون اے میئر کو ٹک ٹاک اور چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کا سی ای اور مقرر کیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین نے کہا کہ اس سے چینی کمپنی پر امریکی سختیوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکومت متعدد بار ٹک ٹاک کے مواد پر سیکیورٹی خدشات ظاہر کر چکی ہے۔
امریکا کا ماننا ہے کہ ٹک ٹاک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
اس کے علاوہ امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن اپنے مواد کے ذریعے امریکا کی جاسوسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں کوئی بھی اسے موبائل فون میں ڈاون لوڈ نہیں کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News