Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیسے کمانے کا نیا طریقہ، پاکستانیوں کو فیس بک نے خوشخبری سنادی

Now Reading:

پیسے کمانے کا نیا طریقہ، پاکستانیوں کو فیس بک نے خوشخبری سنادی

فیس بک نے نیا فیچر شاپس کے نام سے متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے کہ جس کے ذریعے تمام پاکستانی آسانی سے پیسے کما سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس فیچر کے ذریعے کاروباری ادارے فیس بک اور انسٹاگرام پر مفت اسٹور فرنٹس تشکیل دے سکتے ہیں۔

فیس بک کے اس فیچر سے اشتہارات میں مزید بہتری آئے گی۔

اس فیچر کے حوالے سے مارک زکربرگ نے کہا کہ ای کامرس کو توسیع دینا کورونا وائرس کی وبا دوران معیشت کی دوبارہ تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے۔

Advertisement

زکربرگ نے کہا کہ ‘اگر آپ دکان یا ریسٹورنٹ کو کھول نہیں سکتے، تو بھی آن لائن آرڈرز لے کر سامان لوگوں تک پہنچاسکتے ہہیں۔

یہ سہولت اٰس وقت متعارف کروائی گئی جب تمام لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جا سکے۔

لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدود ہے اور غیر ضروری طور پر باہر نہیں جا رہے تاکہ عالمی وبا کورونا سے خود کو اور لوگوں کو محفوظ رکھ سکے۔

دوسری جانب کاروباری ادارے اپنی دکانوں کے لیے اشتہارات خرید سکیں گے اور جب لوگ فیس بک چیک پوائنٹ آپشن کو استعمال کریں گے تو ان سے فیس لی جائے گی۔

جبکہ کچھ کاروباری ادارے براہ راست فیس بک پر اشیا فروخت کرسکیں گے جبکہ دیگر کو اس کے لیے ایک بزنس ویب سائٹ بنانا ہوگی

کمپنی کی جانب سے 2016 سے ای کامرس فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، پہلے مارکیٹ پلیس کو متعارف کرایا گیا جس کا مقصد ایپ کے اندر اشیا کی خرید و فروخت میں مدد دینا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ شاپس فیچر منگل سے امریکا میں متعارف کرایا جارہا ہے اور رواں سال دیگر ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر