
سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اہم اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویٹر نے کرونا سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔
گزشتہ روز ٹویٹر نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات یا متنازع ٹویٹس کرنے والے صارفین کے ٹویٹس کو لیبلز دیے جائیں گے اور ایسے صارفین کو پیغام بھیج کر خبردار کیا جائے گا۔
سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے یہ فیصلا اس لیے کیا تا کہ غلط اور بے بنیاد معلومات کو روکا جا سکے۔
ٹوئیٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں اس بات کی بھی واضاحت کی گئی ہے کہ مستقبل میں کرونا کے علاوہ دیگر موضوعات کو بھی شامل کیا جائے گا اور ہر طرح کی غلط معلومات کو روکا جائے گا۔
واضح رہے کہ غلط معلومات والے ٹویٹس پر لیبلنگ کی جائے گی لیکن ایسے ٹویٹس کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا تاکہ لوگ ایسے اکاؤنٹس سے محتاط رہیں۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ ٹوئٹس کے مواد کے مطابق انتباہ کا اضافہ کیا جائے گا جن میں کہا جائے گا کہ یہ ٹوئٹ عوامی طبی ماہرین کی رہنمائی سے متضاد ہے۔ ٹویٹر کی نئی پالیسی کا اطلاق اُن ٹویٹس پر بھی ہوگا جو پہلے پوسٹ کیے جاچکے ہیں۔
کمپنی کی عوامی پالیسی کی ڈائریکٹر نک پلکز کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کی روک تھام کے حوالے سے ہماری حکمت عملی دیگر کمپنیوں سے مختلف ہے کیونکہ ہمیں تھرڈ پارٹی کا انتظار نہیں کرنا ہوگا، لیبلز زیادہ تیزی سے کسی بھی ٹویٹ کو اجاگر کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News