
دنیا کی معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر، صارفین کے اکاؤنٹس کی تصدیق کےلیے اپنے مشہور زمانہ فیچر بلیو ٹک کی بحالی پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔
تفصیلات کے ٹویٹر نے دوبارہ سے بلیو ٹِک فیچر کے آغاز کا عندیہ دے دیا ہے۔
ایک صارف نے ٹویٹ کی جس میں اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے دی گئی درخواست کے آپشن کا اسکرین شاٹ دیا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ ٹویٹر دوبارہ اس پر کام کر رہا ہے۔
ٹویٹر انتظامیہ نے صارف کے دعوے کی تردید نہیں کی لیکن یہ ضرور واضح کیا کہ ابھی یہ ہولڈ پر ہے اور اس پر کام جاری ہے۔
ٹویٹر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی ممالک کے سربراہان اہم اعلانات کیلئے ٹویٹر کا ہی استعمال کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس کی طرح اب ٹویٹر پر بھی جعلی اکاؤنٹس بننے لگ گئے ہیں اور کئی ممالک کے شوبز شخصیات اور نامور کھلاڑیوں کے نقلی اکاؤنٹس بن چکے ہیں جن کے ذریعے گمراہ کن ٹویٹس کی بہرمار ہوگئی ہے۔
چند برس قبل ٹویٹر انتظامیہ نے اپنے اہم صارفین کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرنا شروع کردی تھی، جس صارف کے اکاؤنٹ کی تصدیق ہوجاتی تھی اس پر نیلے رنگ کا ایک نشان یعنی بلیو ٹِک نمودار ہوجاتا تھا جو اس اکاؤنٹ کے تصدیق شدہ ہونے کو ظاہر کرتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News