Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسٹ یونیورسٹی نے کورونا کی تشخیص کی ڈائیگناسٹک کٹ تیار کرلی

Now Reading:

نسٹ یونیورسٹی نے کورونا کی تشخیص کی ڈائیگناسٹک کٹ تیار کرلی
کورونا

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، اسلام آباد  کی  نسٹ یونیورسٹی نے کورونا کی تشخیص کی ڈائیگناسٹک کٹس تیار کر لیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد  چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ڈریپ نے پاکستان کی پہلی کورونا وائرس ڈائیگناسٹک کٹس کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ  ہمارے سائنسدانوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا  ہے۔ان کٹس سے کورونا ٹیسٹ پر اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔کٹس سے ملکی امپورٹ بل کو بھی  بڑی حد تک بچایا جا سکے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  یہ کٹس باہر سے منگوائی جانے والی کٹس کی نسبت کم پیسوں میں بہت جلد دستیاب ہوں گی۔

وزارت سائنس کے ترجمان نے بتایا کہ کٹس تیار کرنے والی ٹیم میں نسٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی ذوہیب، ڈاکٹر انیلہ جاوید ، اور اسکول آف اپلائیڈ بائیو سائنسز سے ڈاکٹر عطا الرحمان شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ڈریپ فارما سیوٹیکل کمپنیز کو کٹس کی کمرشل پروڈکشن کے  لیے منظوری دے گی۔فارما سیوٹیکل کمپنیز کی جانب سے کٹس کی بہت جلد بڑی تعداد میں پروڈکشن شروع ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر