
وفاقی وزیر برائے سائس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹڈی دل پر قابو پانےکے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائت پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سٹیلائٹ اور ڈرون کا استعمال اس شعبے کو بھی بدل کر رکھ دے گا۔
آج Locust Control Centre میں ڈرون کے ذریعے اسپرے اور سروے پر اجلاس ہوا سٹیلائٹ اور ڈرون اس کھیل کو بھی بدل کر رکھ دے گا، پہلے مرحلے میں 30 ڈرون MoST اور Locust Control کی اس مہم میں حصہ لیں گے اور ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو گا۔ #Locust pic.twitter.com/vfO2m1F7u6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 17, 2020
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 30 ڈرون وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹڈی دل کنٹرول مہم میں حصہ لینگے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے گئے ہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں ٹڈی دل کے نئے حملے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 26.33 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے ۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News