
ناسا کا نیا ’’روورپرسیورینس‘‘ مشن جمعرات کو مریخ پر بھیجاجائےگا۔
ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈین اسٹائن نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ لانچ کی تیاری کا جائزہ مکمل ہوچکا ہے ، اور ہم لانچ کے لیے تیار ہیں۔
روورپرسیورینس کو جمعرات کو یونائیٹڈ لانچ الائنس کے اٹلس 5 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا جائے گا۔
ناسا کی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم اس لانچ کے لیے بہت سازگار ہے اور اس بات کے صرف 20 فیصد امکانات ہیں کہ موسم کی وجہ سے لانچ کو کوئی خطرہ ہو۔
اس روور کے ذریعے برطانیہ کے سائنس دان سرخ سیارے کے مشن میں مریخ پر زندگی کے ثبوت تلاش کرنے میں مدد کریں گے۔ امپیریل کالج لندن اور نیچرل ہسٹری میوزیم کے محققین پتھر اور مٹی کے نمونے زمین پر لانے میں مدد کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News