
برطانیہ کی جانب چینی کمپنی ہواوے کی فائیو جی ٹیکنالوجی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ افراد پر 31 دسمبر 2020 کے بعد سے چینی کمپنی ہواوے کی فائیو جی ٹیکنالوجی خریدنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
موبائل فون کمپنیوں کو 2027 سے پہلے اپنے نیٹ ورکس سے تمام چینی کمپنیوں کی فائیو جی کٹ کو ہٹانا ہوگا۔
برطانیہ کے ڈیجیٹل سیکرٹری اولیور ڈاؤڈین نے پارلیمان کو اس حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ملک میں ایک سال سے پہلے فائیو جی کا آغاز تاخیر کا شکار ہوگا۔
اولیور ڈاؤڈین کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سے عائد پابندیوں اور اب کے حکومتی اقدامات کی مجموعی لاگت 2 ارب برطانوی پاؤنڈ تک ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ حکومت کے لیے کوئی آسان فیصلہ نہیں ہے لیکن برطانوی ٹیلی کام سیکٹر، ہماری قومی سلامتی اور معیشت کے لیے درست فیصلوں میں سے ایک ہے۔
خیال رہے کہ ہواوے پر یہ پابندی امریکا کی چین پر پابندیوں کے بعد لگائی گئی ہے کیونکہ ہواوے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
برطانیہ میں تعینات چینی سفیر نے برطانوی حکومت کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اس پابندی پر ہواوے کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ برطانیہ میں موبائل فون رکھنے والے ہر ایک شخص کے لیے بری خبر ہے کیونکہ اس پابندی سے برطانوی شہری ڈیجیٹل کے سست رفتار دور میں شامل ہوجائیں گے لیکن حکومتی فیصلہ ہواوے کی صارفین کو اسمارٹ فونز فروخت کرنےکی صلاحیت کو متاثر نہیں کرتا، ہواوے حکام
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News