Advertisement
Advertisement
Advertisement

پب جی پر عارضی پابندی، وقار ذکا کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

Now Reading:

پب جی پر عارضی پابندی، وقار ذکا کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

سماجی کارکن اور معروف میزبان وقار ذکا کی جانب سے پب جی پر عارضی پابندی عائد کرنے پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وقار ذکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پب جی پر حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی عارضی پابندی کے خلاف قانونی چارہ کریں گے۔

وقار ذکا کا کہنا تھا کہ وہ کل سندھ ہائی کورٹ میں پب جی پر پابندی کے خلاف درخواست جمع کروائینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پب جی پر پابندی وہ لوگ لگانا چاہتے جو ای اسپورٹس میں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے ہیں اور یہ پاکستان کے ای کامرس کو برباد کرنے کی ایک اور مہم ہے کیونکہ یہ نہیں چاہتے کہ دنیا بھر سے ریونیو پاکستان میں آسکے۔

پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی عائد

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پب جی گیم کی سروس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کی گئی جبکہ پب جی گیم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے کہ گیم پر کتنی پابندی لگانی ہے یا مکمل پابندی عائد کرنی ہے اور حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

 پب جی  گیم کیھلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں دو بچوں نے خودکشی کی  تھی جبکہ ورثاء کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم بند کرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔

پب جی پر پابندی لگوانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ آن لائن گیم پب جی کے نشے میں چور 2  نوجوانوں نے موت کو گلے لگا لیا تھا۔

والدين نے بيٹے کو آن لائن گيم کھيلنے سے منع کيا تھا، زکريا  نامی نوجوان نے  دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر جان دیدی۔

Advertisement

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا تھا کہ پب جی گیم آئس  سے زیادہ خطرناک اور ڈیجیٹل نشہ بنتا جارہا ہے، چار دن میں 2 نوجوانوں کا خود کشی کرنا افسوسناک واقعہ ہے۔

لاہور پولیس نے گیم پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر