Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، امین الحق

Now Reading:

حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، امین الحق
انفارمیشن ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر برائے انفامیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے کہا ہے حکومت ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفامیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

 امین الحق کا اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور آفتادہ علاقوں میں بھی تھری جی اور فور جی کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس کے ساتھ ہی ساتھ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا یہ تھا کہ یونیورسل فنڈ اور ٹیلی نار کے درمیان معاہدے کے تحت انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے سے نہ صرف خواتین کو بااختیار بنانے کا موقع ملے گا بلکہ ملازمتوں کے مواقع بھی پیداہوں گے اور یونیورسل فنڈ براڈ بینڈ سروسز کے حوالے سے دوسرے ممالک کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔

Advertisement

 دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار پاکستان نے بتایا ہے کہ یونیورسل فنڈ نے 650 ملین روپے سے ہائی سپیڈ موبائل براڈ بینڈ کا منصوبہ شروع کیا ہے، معاہدے سے بیس لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار پاکستان مل کر ملک کے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر