
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے آئی ٹی کمپنیز کا پاکستان میں آنا، پاکستان کی ترقی کے لئے خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف آئی ٹی کمپنی کی پاکستان میں لانچنگ کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی دنیا کو تبدیل کر دے گی۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے لوگ ہمارے لئے قابل عزت ہیں کیونکہ یہ ایسے افراد ہیں جو ہمارے لیے دنیا کو بدل سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی معزور افراد کے لیے بہت سے نئے راستے تلاش کر رہی ہے جبکہ اشاروں کی زبان بھی اب ایک باقاعدہ زبان بن چکی ہے اور ایسے ہی کام کی ملٹی نیشنل کمپنیز سے امید کرتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ہی وہ وقت ہے جب ہم ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News