امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے سیارہ زہرہ پر زندگی کی تلاش کے لیے مشن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیارہ زہرہ کے بادلوں میں زندگی کے آثار نظر آنے پر فلکیاتی ماہرین کے نظریات تلپٹ ہونے لگے ہیں۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے سیارے پر ممکنہ زندگی کی بعض علامات سامنے آنے کے بعد مشن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
90 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ اور چارسو ڈگری درجہ حرارت رکھنے والے جہنم نما سیارے پرزندگی کے آثار نے ماہرین فلکیات کو چونکا دیا ہے۔
Venus is one of many stops in our search for life off Earth and the study of @NASAAstrobio. Read more about @NASASolarSystem exploration in my latest blog: https://t.co/F1BO7nFCc3 pic.twitter.com/FIuWBgsjRF
Advertisement— Jim Bridenstine (@JimBridenstine) September 15, 2020
زہرہ کی سطح سے 50 کلومیٹر اوپرحیات کی علامت فاسفین گیس ملی تو بھولے بسرے سیارے سے متعلق ماہرین کی جستجو پھر جوان ہوگئی۔
ایسا سیارہ جہاں اترنے کے چند لمحوں بعد ہی خلائی پروبز خاک ہوگئے اب ناسا وہاں مشن بھیجنے پر غور کررہا ہے۔
مشن کی منظوری اپریل میں دی جائے گی، یہ مشن سیارہ زہرہ پر زندگی کی موجودگی کا تعین کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
