انسٹا گرام صارفین کے لیے زبردست خبر ،انسٹاگرام صارفین اب کسی فیس بک اکاؤنٹ کےبغیر میسنجرپر رابطہ کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس نئی تبدیلی کے تحت انسٹاگرام صارفین اب میسنجر میں ویڈیو چیٹ بھی کرسکیں گے۔ تاہم فیس بک کی جانب سےاس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ فیس بک نے کچھ عرصے قبل واٹس ایپ، انسٹاگرام اور اپنے میسنجر کو باہم جوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔
فیس بک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس کے ذریعے دیگر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ ایک سے دوسرے پلیٹ فارم پر باآسانی پہنچا جاسکے گا۔
تاہم انسٹا گرام کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کے لیے انفرااسٹرکچر میں بہت تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور اس کے لیے بہت سرمایہ بھی درکار ہوگا۔
ان کے مطابق تینوں ایپ کی بنیادی ساخت بہت مختلف ہے اور یکساں فیچر تمام پلیٹ فارمز پر فراہم کرنا ہوں گے۔ اسی طرح ان کی اپ گریڈیشن بھی یکساں طور پر ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
