Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی اے کی پری پیڈ بیلنس کے ریچارج، ری لوڈ پر لاگو ٹیکسوں کے حوالے سے وضاحت

Now Reading:

پی ٹی اے کی پری پیڈ بیلنس کے ریچارج، ری لوڈ پر لاگو ٹیکسوں کے حوالے سے وضاحت

پی ٹی اے   کی پری پیڈ بیلنس کے ریچارج،ری لوڈ پر لاگو ٹیکسوں کے حوالےسے وضاحت آگئی۔

ترجمان پی ٹی اے نے پری پیڈ بیلنس کے ریچارج، ری لوڈ پر لاگو نرخوں پر ٹیکسوں کی کٹوتی کے معاملے پر وضاحت کرتے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز)  ریچارج ،ری لوڈ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اپریل 2019 سے ٹیکس کی بحالی کے بعد صرف ودہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کررہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ 200 روپے کے ریچارج پر صارف کو ود ہولڈنگ ٹیکس 12.5فیصد یعنی 22.222روپے کی کٹوتی کے بعد 177.778 روپے کا بیلنس موصول ہوتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بیان کردہ 152 روپے کے بیلنس والی بات درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح جی ایس ٹی(19.5 فیصد)کا اطلاق فی کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے استعمال یا کسی اضافی بنڈل،  پیکج کو حاصل کرنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ یعنی جب صارف اپنا  177.778 روپے کا بیلنس استعمال کرتا ہے تب اس پر 29.01 روپے جی ایس ٹی لاگو ہوتا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ اسی طرح اگر کوئی پیکج جی ایس ٹی کے بغیر 167 روپے کا ہے تو اس کے لئے 199.56 روپے کا بیلنس پیکج قیمت  پلس جی ایس ٹی درکار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  ود ہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ جی ایس ٹی کی کٹوتی کے بارے میں صحیح طور پر آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے، موبائل فون صارفین کو بعض اوقات یہ تاثر ملتا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز قابل اطلاق ٹیکسوں سے زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں جو کہ درست نہیں ہے۔

Advertisement

واضح  رہے کہ پی ٹی اے نے کال سیٹ اپ چارجز پر فی کال 0.15روپے کی حد مقررکی ہو ئی ہے۔پی ٹی اے سی ایم اوز کی قیمتوں / نرخوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور شائع شدہ نرخوں اور اطلاق شدہ ٹیکسوں سے زائد وصولی سے متعلق کسی بھی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر