
دنیا بھر میں موبائل چارج کرنے کے لئے چارجر کا استعمال کیا جاتا ہے اور اب ٹریول کرتے ہوئے پاؤر بینک کا استعمال بھی عام ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک چینی موبائل کمپنی کی جانب سے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جس سے موبائل چارج کرنے کے لئے چارجر کی ہر گز ضرورت نہیں ہوگی بلکہ بنا چارجر کے بآسانی ہوا کے تناسب سے چارج ہوجائیگا۔
کمپنی نے ایک ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو کہ بیم فارمنگ پر مشتمل ہے، جس کے لیے ہوا میں موبائل کی پوزیشن اور توانائی کے ترسیل کا ایک مربوط نظام بنایا ہے جسے ایم آئی ائیر چارج کا نام دیا گیا ہے ۔
ایک ڈبے کی طرح دکھائی دینے والا بیم فارمنگ کو کسی بھی کمرے میں رکھا جا سکتا ہے اور جیسے ہی کوئی شخص موبائل فون لے کر کمرے میں داخل ہوتا ہے تو مشین سے لہریں نکلتی ہیں جو پہلے فون کی لوکیشن معلوم کرتی ہیں اور پھر چارجنگ کے لیے مضبوط اور طاقتور لہریں بھیجتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News