
آئی فون صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی
آئی فون کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبرسامنے آ گئی ہے جس کے مطابق آئی فون 13 کے سات نئے ماڈلز اب جلد مارکیٹ میں فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی نے آئی فون 13 کے 7 نئے ماڈلز اور ان کے ماڈل نمبرز رجسٹر کرا لئے گئے ہیں۔
آئی فونز 13 کے ماڈلز میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔
ایپل آئی فون 13 کے نئے ماڈل کے فیچرز میں 1 ہزار جی بی اسٹوریج کی گنجائش ہو گی اور اس کا کیمرہ ایک الٹرا وائڈ کیمرہ ہے جو کہ ایف 1.8 آپٹکس کے ساتھ ہوگا جس میں سینسر شفٹ کا فیچر دیا گیا ہے۔
اگر بات کی جائے آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے تو اطلاعات یہ ہیں کہ اس کا ڈیزائن کافی منفرد ہوگا۔
آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے خبریں لیک ہوئی ہیں جس کے مطابق آئی فون 13 کے 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جس میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آئی فون 13 میں ایک ٹی بی کا ورژن نہیں ہوگا، یعنی 512 جی بی اسٹوریج والا آئی فون اس بار بھی سب سے زیادہ اسٹوریج والا فون ہوگا۔
آئی فون 13 میں ایپل کا نیا اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جس کی کارکردگی اے 14 کے مقابلے میں کم از کم 20 فیصد جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہوگی۔
اس بار 2 آئی فونز میں ایل ٹی پی او اسکرینز دی جائیں گی، اس طرح یہ ماڈلز ایک سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ پر مطابقت حاصل کرسکیں گے۔
یہ ایپل کے اولین آئی فونز ہوں گے جن میں اسکرین ریفریش ریٹ 60 ہرٹز سے زیادہ ہوگا۔
[amazonad category=”Electronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News