
پاکستان میں موٹر ویز پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے یا آگاہ رہنے کے لئے ایپ تیار کرلی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ایپ پاکستان کے ایک نوجوان کی کاوش ہے جو کہ موٹر ویز پر ہونے والے حادثوں سے بچنے اور نمٹنے کے لئے کافی مدد فراہم کریگی۔
اس ایپ کو تیار کرنے والے نوجوان کا نام شعیب احمد ہے جنہوں نے جامعہ کراچی سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی اور آج کل دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خاص موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
شعیب احمد اور انکی ٹیم کی تیار کردہ اس ایپلیکیشن کی مدد سے ہنگامی صورتحال میں مسافروں کی لوکیشن متعلقہ اداروں کو دے سکتی ہے۔
اسکے علاوہ موٹر ویز پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی جیسے واقعات سے بچا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ شعیب احمد اور ان کی ٹیم اس وقت امریکا میں موٹر وے کے لئے کام کر رہی ہے اور پاکستان میں اپنی اس ایپ کو سرکاری سطح پر متعارف کروانے اور عام شہریوں کو فراہم کرنے کی خواہاں ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News