واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق موبائل تبدیل کرنے یا پھر ایپ ری انسٹال کرنے پر واٹس ایپ کی جانب سے ایک تصدیقی میسج بھیجا جاتا ہے جو کہ 6 ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
اسکے برعکس اب واٹس ایپ کی جانب سے اب صارف کو ایک کال کی جائیگی جس کے ذریعے اکاؤنٹ کی تصدیق کو یقیقنی بنایا جائیگا۔
کمپنی کی جانب سے یہ اس فیچر میں کال محض چند کمحوں کی ہوگی جبکہ صارف کو کال اٹھانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام میں بھی ایک فیچر کی آزمائش ہورہی ہے جس میں ویریفکیشن کوڈز کو ایس ایم ایس کی بجائے واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا۔
کمپنی نے پہلی بار تصدیق کی کہ اس کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کئی ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے اور اس کے تحت اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز پر بیک وت استعمال کیا جاسکے گا۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسج کو پلے بیک کرنے کی رفتار بڑھانے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
