
نوکیا کمپنی کی جانب سے سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کروادیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے نوکیا سی 01 پلس متعارف کرادیا گیا ہے جو اس کمپنی کا سستا فون بھی سمجھا جاسکتا ہے۔
یہ فون کمپنی کے اینڈرائیڈ گو ایڈیسن کا حصہ ہے جس میں متعدد بہترین فیچرز جیسے ڈوئل سم سپورٹ اور اوکٹا کور پراسیسر موجود ہیں۔
فون میں ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج ہے جس میں مائیکرو ایسس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون کا آپریٹنگ سسٹم چہرے کی شناخت کو سپورٹ کرتا ہے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ کسی قسم کا بائیومیٹرک تحفظ ڈیوائس کا حصہ ہے۔
اس موبائل میں فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے جو کم روشنی میں بھی کافی بہتر تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو کہ 5 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ بھی ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News