
گوگل کی جانب سے اب جی میل کو ری ڈیزائن کر کے اس میں مزید فیچر کا اضافہ کیا جائیگا۔
رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے عام ورژن میں ان ٹولز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
جی میل کو ری ڈیزائن کرکے اس میں متعدد نئے ٹولز کا اضافہ کیا جائے گا جو کمپنی کے دیگر ٹولز جیسے ڈاکس اور شیٹس کے ساتھ کام کرسکیں گے۔
جی میل میں سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے فیچر اسپیسز کی شکل میں ہوگی جس میں مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے۔
اس فیچر میں لوگ ایک دوسرے سے چیٹ، فائلوں کا تبادلہ اور گوگل ڈاکس کو ٹیب سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے۔
گوگل کی جانب سے اپنی دفتری امور کی ایپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے جس میں جی میل کو کمانڈ سینٹر کی حیثیت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News