چینی خلائی گاڑی زھورونگ کی مریخ پر لی گئی سیلفی وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے خلائی پروگرام کے نگراں ادارے ’نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن‘ کی جانب سےمریخ کی سطح کی کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں سیلفی بھی شامل ہے۔
ان تصاویر میں مریخ پر حال ہی میں پہنچنے والی چین کی خلائی گاڑی اور اس کا لینڈنگ پلیٹ فارم بھی دکھائی دے رہا ہے۔

مئی میں مریخ پر لینڈ کرنے والے روور نے زمین پر ایک وائرلیس کیمرا لگایا اور پھر اس سے تصویر لینے کے لیےکچھ فاصلے پر پیچھے ہٹ گیا۔
واضح رہے کہ چین کی زھورونگ نامی روور تیانون ون خلائی جہاز کے ذریعے مریخ کے مدار تک پہنچایا گیا تھا۔
یہ خلائی جہاز یکم فروری کو مریخ کے مدار میں پہنچا تھا اور تب سے سرخ سیارے کے گرد چکر لگا رہا ہے جبکہ مئی میں یہ مریخ پر لینڈ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News