
پاکستان بھر میں اب تک 20 ہزار سے زائد کیا اسپورٹیج فروحت ہوئی ہیں جس میں سے 15 ہزار گاڑیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیا اسپورٹیج میں گزشتہ 2 سال کے دوران 2 کیسزایسے سامنے آئے ہیں جن میں گاڑی میں آگ لگ گئی ہے اور یہ کسی ٹیکنیکل خرابی کے باعث ہوا ہے۔
تاہم صارفین کی جان کی حفاظت کے لئے کیا اسپورٹیج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اس میں کچھ ضروری تبدیلوں بھی کی جائیں گی۔
گاڑیوں میں تبدیلی کے بعد انہیں صارفین کو واپس کردیا جائیگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران گاڑی میں آگ لگنے کا ایک واقعہ کراچی میں جبکہ ایک واقعہ پنجاب کے شہر میں پیش آیا ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News