
دنیا کی مشہورترین کارساز کمپنی فراری نے الیکٹرک کارز مینوفیکچرنگ کی دنیا میں ایک شاندار انٹری دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق فراری کے آن لائن ایونٹ میں جدید ترین اسپورٹس کار جی ٹی بی 296 دنیا کے سامنے پیش کی گئی ہے۔
اس کار میں موجود وی سکس ہائبرڈ انجن 830 ہارس پاور کی قوت فراہم کرتا ہے جبکہ اس کا ایئروڈائنامک ڈیزائن کار کو ہوا کے کم سے کم دباؤ کا سامنا کرنے اور اسے اپنی 330 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارحاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
دو افراد کے بیٹھنے کیلئے بنائی گئی یہ فراری کی پہلی ایسی اسپورٹس کارہے جس میں 6 سلینڈر کے خصوصی انجن کا استعمال کیاگیاہے۔
اس کی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی 330 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ اطالوی کمپنی کی یہ گاڑی 2022 تک یورپین مارکیٹ جبکہ 2025 تک دنیا بھر میں دستیاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News