سام سنگ کمپنی کی جانب سے 200 میگا پکسل کمیرا سنسر پر کام کیا جارہا ہے۔
سام سنگ کے اس نئے سنسر میں 192 میگا پکسل ریزولوشن موجود ہوگا اور 16 ان 1 بننگ سپورٹ موجود ہوگی۔
یہ سنسر 4 ایکس زوم سپورٹ فراہم کرے گا اور ایک سے 4 ایکس ہائی کوالٹی زوم صارفین استعمال کرسکیں گے۔
تاہم اس سنسر کو استعمال کرنے کے لئے طاقتور پراسیسر کی ضرورت ہوگی یعی اسنیپ ڈراگون 895، جو اس وقت کے سب سے طاقتور پراسیسر 888 کی جگہ لے گا۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ کے تیار کردہ اس کیمرے کو شیاؤمی اسے ممکنہ طور پر سب سے پہلے اپنے فون میں استعمال کرے گی۔
اس کمپنی نے اپنا پہلا 108 میگا پکسل کیمرا فون می مکس الفا نامی کانسیپٹ فون میں یش کیا تھا اور عام صارفین کے لیے یہ کیمرا می سی سی 9 پرو میں دیا گیا تھا جو دنیا بھر میں می نوٹ 10 پرو کے نام سے متعارف ہوا۔
مگر وہ مڈ رینج اسمارٹ فون تھا جس میں اسنیپ ڈراگون 700 سیریز پرایسسر دیا گیا تھا۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
