
آج کے دور میں انسان کو ٹیکنالوجی نے گھیرا ہوا ہے اور روزمرہ کی زندگی میں اسمارٹ فون، کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز کا استعمال بھی ہماری نجی معلومات کا حصول رکھتے ہیں۔
فیس بک پر شیئر کی گئی تصویر یا خیالات کا اظہار اور گوگل سرچ پر لکھےگئے الفاظ کا سارا ڈیٹا ’آن لائن یادداشت‘ میں محفوظ ہوتا رہتا ہے۔
اس حوالے سے برطانیہ کے معروف تعلیمی ادارے کے پروفیسر کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ آج ایک عام آدمی کی زندگی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے رحم و کرم پر ہے جس کے غلط استعمال سے کوئی بھی ہیکر چھوٹی سی واردات سے کسی کی بھی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل سکتا ہے۔
برطانوی پروفیسر کا کہنا ہے کہ ذاتی معلومات محفوظ کرنے کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوتا ہے جب آپ سو کر اٹھتے ہیں لیکن اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ کے نزدیک ہونے سے ہر طرح کی حرکت کا دیٹا ریکارڈ پر ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وباء کے دوران دنیا کی زیادہ آبادی کا انحصار زوم جیسی ایپلی کیشن پر بڑھا ہے، یعنی مزید زیادہ لوگوں کا ڈیٹا ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News