ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق آئی فون 12 سیریز اب تک کی سب سے کامیاب ثابت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 تھا جس کا مارکیٹ شیئر 5 فیصد رہا ہے۔
آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 پرو بالترتیب 4 اور 3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
مسلسل ایک سال تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون آئی فون 11 4 سہ ماہیوں کے بعد پہلی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا۔
آئی فون 12 سیریز کی یہ کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔
[amazonad categoryElectronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
