
زرمبادلہ کی عدم دستیابی، ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے کام بند کردیا
ٹیکسوں میں کمی سے 660 سی سی گاڑی 85 ہزار روپے، ایک ہزار سی سی ایک لاکھ 10 ہزار روپے، 1300 سی سی گاڑی 48 ہزار روپے، 1500 سی سی گاڑی ایک لاکھ 6 ہزار روپے اور 1800 سی سی کی گاڑی ایک لاکھ 15 ہزار روپے سستی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد ایک ہزار سی سی گاڑی کی قیمت 15 لاکھ 30 ہزار روپے، 1300 سی سی گاڑی 19 لاکھ 72 ہزار روہے، 1500 سی سی گاڑی کی قیمت 33 لاکھ 74 ہزار روپے اور 1800 سی سی کی گاڑی کی قیمت کم از کم 38 لاکھ 64 ہزار روپے ہو گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی قیمت کم ہوتی ہے تو طلب زیادہ ہوتی ہے ، گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کیا ، 660 سی سی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار کم ہو گی اور 1000 سی سی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ بیالیس ہزار کم ہو گی۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک دو روز میں ہو جائے گا ، گاڑیوں کی ڈیمانڈ پیدا ہو گی تو قیمتیں کم ہونگی ، آٹو سیکٹر میں تین لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی۔
خسرو بختیار نے کہا کہ اس سال چھبیس لاکھ موٹر سائیکلیں بنیں ، آئندہ سال تیس لاکھ تک موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن ہو گی ، پہلی مرتبہ گاڑی خریدنے والے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ بیس فیصد کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی آٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی ہے ، جو گاڑی خریدے گا اسے اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا ہوگی ، ہم چاہتے ہیں گاڑیوں میں عالمی معیار کے مطابق سیفٹی فیچرز ہوں۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی صارفین سے چارج ہورہی تھی ، یہ کسٹم ڈیوٹی حکومتی خزانے میں جمع نہیں ہورہی تھی ، ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News