
جیسا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ اسمارٹ فون کو ہیکرز باآسانی ہیک کر لیتے ہیں اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرنا بھی جانتے ہیں۔
ایسی صورتحال میں اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوجاتا ہے تو اس کے لئے کیا کرنا بہتر رہے گا؟
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کے لئے اہم اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں انہیں اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں کرنے والے ضروری کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کی مدد سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد واٹس ایپ کی تکنیکی ٹیم کو ای میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔
واٹس ایپ کو آگاہی ای میل میں موضوع میں’مائی اکاؤنٹ از ہیک‘ لکھیں اور دیگر تفصیلات کو مینشن کریں۔
اس کے علاوہ اپنے تمام دوست ، احباب، رشتے دار و دیگر کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دیں تاکہ وہ آگاہ ہوجائیں۔
اس سے قبل سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے دنیا بھر کے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے احتیاط سے کام نہ لیا تو ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے کیونکہ ہیکرز اس مقصد کیلئے نئے طریقوں سے سرگرم ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہےکہ نئے طریقہ واردات میں ہیکرز واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کےلئے لوگوں کو کسی قریبی دوست کی جانب سے ایک پیغام بھیجتے ہیں جس میں ایک ایسا کوڈ ہوتا ہے جو 6 ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
بھیجے گئے اس پیغام میں صارفین سے کہا جاتا ہے کہ آپ کو غلطی سے یہ کوڈ بھیج دیا گیا ہے، برائے مہربانی اسے فوری طور پر واپس بھیج دیں۔
صارف جیسے ہی ہیکر کو اپنا قریبی دوست سمجھ کر اس کا واٹس ایپ پیغام واپس بھیجتا ہے تو جواب میں ہیکر اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیتا ہے۔
سیکیورٹی ماہرین کا مزید کہنا ہے اب ہیکرز کی نئی نئی چالوں سے صارفین خود ہوشیار رہیں کیونکہ اس طریقہ وار دات سے ناصرف واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگا بلکہ آپ کے کلاؤڈ کا کنٹرول بھی ہیکر کے پاس چلا جائے گا۔
اس حوالے سے سیکیورٹی ماہرین نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکرز سے محفوظ رہےتو وہ ایسے پیغامات کو فوری طور پر اپنے موبائل فون سے ناصرف ڈیلیٹ کریں اور ان کا جواب بھی نہ دیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News