Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل کی بیٹری اور ڈیٹا جلدی ختم ہونا کس بات کی نشاندہی کرتا ہے؟

Now Reading:

موبائل کی بیٹری اور ڈیٹا جلدی ختم ہونا کس بات کی نشاندہی کرتا ہے؟

اگر آپ کے موبائل کی بیٹری اور ڈیٹا قبل از وقت اور جلدی ختم ہوجاتا ہے تو ماہرین کے مطابق یہ ایک خطرناک چیز کی طرف نشاندہی کرتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق معمول سے ہٹ کر اگر آپ کا موبائل ڈیٹا زیادہ صرف ہو رہا ہے تو  ممکن ہے کہ آپ کا موبائل ہیک ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  ہیکر آپ کے فون میں تمام پروسسنگ پاؤر کا استعمال کر سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے فون کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے  ۔

اس کے علاوہ  آپ کا موبائل بعض اوقات خود ری اسٹارٹ ہونے لگتا ہے یا پھر کام کرنا ہی چھوڑ دیتا ہے۔

اس سے بچنے کے لئے امریکی کمپنیوں نے موبائل صارفین کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے موبائل پر نظر رکھیں اور چیک کرتے رہیں کہ آپ کا موبائل معمول سے ہٹ کر تو نہیں کام کر رہا ہے۔

Advertisement

موبائل کو چیک کرنے کے مندرجہ ذیل نکات :

صارفین کو اپنے موبائل میں ایپلیکیشن انسٹال کرتے وقت بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے کیونکہ یہ وائرس اور ہیکنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔

کوشش کریں کہ آپ موبائل ایپلیکیشنز ایپل، یا گوگل کے پلے اسٹور سے ہی ڈاون لوڈ کریں کیونکہ وہاں پر زیادہ تر ایپس محفوظ ہوتی ہیں۔

اگر آپ کو نامعلوم ذرائع سے ای میل یا میسج موصول ہوں تو اس میں موجود کسی بھی لنک پر کلک مت کریں کیونکہ اس میں بھی وائرس ہو سکتا ہے۔

بغیر وجہ کے موبائل وائی فائی اور بلیو ٹوتھ آن رکھنا ہیکر کو موبائل تک رسائی دینے کے مترادف ہے لہذا اس سے بھی اجتناب برتا جائے۔

Advertisement

[amazonad category=”Mobile”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر