ویسے تو نوکیا اپنے سخت جان فونز کے لئے مشہور ہے لیکن اب اسمارٹ فونز میں بھی کمپنی نے مضبوط ترین سیٹ کے حوالے سے بتادیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فون کو ایکس آر 20 کا نام دیئے جانے کا امکان ہے اور نوکیا کمیونٹی فورم میں اس کی تصویر کو قبل از وقت پوسٹ کردیا گیا۔
اس موبائل میں بیک کیمرا سیٹ اپ کا کٹ آوٌٹ چوکور ہے حالانکہ زیادہ نوکیا فونز میں یہ سیٹ اپ سرکولر دیا جارہا ہے تاہم اس نئے سیٹ اپ کی وجہ ممکنہ طور پر حادثاتی طور پر فون گرنے پر کیمروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور ہاں فون میں بیک پر 2 کیمرے نظر آرہے ہیں۔
اس فون کے حوالے سے جو لیکس اب تک سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ایکس آر 20 میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا جائے گا جس میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی چھپا ہوگا۔
فون کی بیٹری 4630 ایم اے ایچ کی ہوگی جبکہ بیک کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہوگا۔
خیال رہے کہ یہ نوکیا کا پہلا سخت جان فون ہوگا جو 27 جولائی کو متعارف کرایا جائے گا، جس کی قیمت کے بارے میں ابھی کچھ ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
