ہونڈا اکارڈ اور ٹویوٹا کیمری کے مقابلے میں ہنڈائی نشاط موٹرز کی نئی سیڈان گاڑی سوناٹا کو پاکستان میں 5 جولائی کو متعارف کرایا جائےگا۔
یہ پریمیئم گاڑی 2 مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگی جس میں سے ایک 2000 سی سی اور دوسری 2500 سی سی۔
ہنڈائی کی جانب سے اس گاڑی کو پاکستان میں ہونڈا اکارڈ اور ٹویوٹا کامرے کے مقابلے پر لایا جارہا ہے اور ان دونوں کے مقابلے میں سستی ہوگی۔
2000 سی سی انجن والی گاڑی 152 ہارس پاور اور 185 این ایم ٹورکیو پاور فراہم کرے گی جبکہ 2500 سی سی گاڑی 180 ہارس پاور اور 232 این ایم ٹورکیو کی صلاحیت ہوگی۔
ہنڈائی کی جانب سے ان گاڑیوں میں 6 اسپیڈ آٹومیٹک کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ 4 ڈرائیو موڈز بھی ان کا حصہ ہوں گے۔
دونوں ماڈلز میں 8 وے پاور ڈرائیو سیٹ، 4 وے پاور پسنجر سیٹ اور لیدر سیٹس دی جائیں گی۔
اے سی کے حوالے سے ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول اور وائرلیس چارجر جیسی سہولیات بھی دونوں ماڈل کا حصہ ہوں گی جبکہ 2500 سی سی میں ہیڈ اپ ڈسپلے بھی موجود ہوگا۔
مسافروں کے تحفظ کے لئے 2500 سی سی ماڈل میں 6 ایئربیگز دیئے جائیں گے جبکہ 2000 سی سی ماڈل میں صرف 2 ایئر بیگز ہوں گے۔
[amazonad categoryElectronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
