
ویوو کے اسمارٹ فون وی 21 کے بعد وی 21 ای پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ہے۔
وی 21 ای میں اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر دیا گیا ہے جو کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے وی 20 سیریز کے فونز کے مقابلے میں اس ڈیوائس کی پرفارمنس کو 51 فیصد بہتر بناتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں ایکسٹینڈ ریم ٹیکنالوجی موجود ہے جو ملٹی ٹاسکنگ میں فون کو متاثر نہیں ہونے دیتی۔
فون کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس سسٹم موجود ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔
کمپنی کے مطابق فرنٹ اور بیک کیمروں کو اسپلٹ اسکرین وی لاگز کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ فون پاکستان میں 45 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ویوو کی وی سیریز کو بہترین سیلفی کیمرے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ویوو وی سیریز میں ہی پہلی بار 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا تھا۔
تاہم ویوو وی سیریز کی جانب سے 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دینے کے بعد سے ہی اب ہر کمپنی کی جانب سے ایسا کیا جارہا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News