
انتظار کی گھڑیا ں ہوئی ختم، جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کی جانب سے اپنا سستا ترین 5 جی فون مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سام سنگ نے اپنے 5 جی فونز کی قیمتوں میں رواں سال بہت زیادہ کمی کی ہے ، قیمتوں کو کم کرنے کے بعد اب گلیکسی اے 22 کی قیمت 4 جی فون جتنی ہی ہے۔
اب سام سنگ کا گلیکسی اے 22 5 جی سستا ترین 5 جی فون ہے۔
ذرائع کے مطابق گلیکسی اے 22 5 جی کی قیمت 180 ڈالرز یعنی 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد تک ہے۔
گلیکسی اے 22 کے 4 جی اور 5 جی ورژن کی تصاویربھی سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہیں جن کے فیچرز میں زیادہ فرق نہیں ہے۔
ان فونز کے فیچرز کی بات کی جائے تو 5 جی ماڈل 6.4 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے اور 3 بیک کیمروں سے لیس ہوگا۔ کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل، 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہے۔
ان فونز میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہوسکتا ہے جبکہ 6 جی بی ریم ہے۔
اس کے مقابلے میں 4 جی ماڈل میں او ایل ای ڈی ڈسپلے پر مشتمل ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔ دونوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی گئی ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News